یونس خان نے پاکستانی ٹیم کی کپتانی کے لیے امیدوار کا نام دے دیا
سابق کپتان نے اپنے خیالات کا اظہار ایک مقامی سپورٹس پلیٹ فارم کے ساتھ حالیہ انٹرویو کے دوران کیا بدھ 19 جون 2024 12:37 کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2024ء ) سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ فخر زمان نے ٹیم کے لیے بہت قربانی دی ہے ، انہیں کپتان بنانا چاہیے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فخر زمان کو بابراعظم کی جگہ کپتانی دینی چاہیے، فخر زمان نے ٹیم کیلئے سب سے زیادہ قربانی دی ہے، وہ کیوں قیادت کے اہل نہیں ،کیا وہ پرفارمر نہیں ہیں؟ ۔ سابق کپتان نے کہا کہ بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء میں بھی فخر زمان کی نیوزی لینڈ کیخلاف اننگز میں پاکستان کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی امید دلائی تھی۔ فخر زمان وہ واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹیم کیلئے اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی وہ 4، 5 نمبر پر آکر کھیل رہے ہیں، تو وہ کیوں کپتانی کے اہل نہیں ہیں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ بابر اعظم کو 2023ء ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد تمام فارمیٹس کے کردار سے ہٹائے جا...